Categories: NewsUrdu News

زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جون2020ء) ایک کنال کے پلاٹ پر تنازعہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔ پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے چوک سرور شہید کے چک نمبر 546 میں رمضان سرویا اور عبد الحمید بھٹی کے درمیان ایک کنال پلاٹ پر تنازعہ چل رھا تھا رمضان سرویہ نے مبینہ طور پر پلاٹ فروخت کرکے قیمت وصول کرکے پلاٹ پر دوبارہ قبضہ کرنے کو کوشش شروع کر دی تھی دونوں فریقین نے تھانہ چوک سرور شہید میں ایک دوسرے کے خلاف درخواستیں دے رکھی تھیں اور معاملہ ذیر سماعت تھا۔گزشتہ روز رمضان سرویہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پلاٹ پر قبضہ کرنے کیلئے پہنچا اور ناکامی پر مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس سے جٹ برادری کا غلام فرید موقع پر جاں بحق ہو گیا اور 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری 3 تھانوں کی پولیس کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا جہاں سے بابر حسین،زوالفقار اور عبد الحمید کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں عبد الحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا علاقے میں اس واردات سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago