Categories: NewsUrdu News

زرعی شعبہ کی ترقی، کسانوں کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2019ء) زرعی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس زیر صدار ت ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ایکسئین آبپاشی ملک زین سانگی اور متعلقہ اداروں کے دیگر افسران اور کسان تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ زراعت، اریگیشن اور لائیو سٹاک کے مختلف پراجیکٹس پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس شعبہ کو نہ صرف جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے بلکہ کاشتکاری سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔زرعی ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا وژن ہے کہ کسانوں کو زرعی ادویات، کھادوں، بیجوں پر دی جانے والی سبسڈی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھادوں اور زرعی ادویات کی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر ان کوگرفتار کروایا جائے اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاد اور غیر ملکی یوریا کنٹرول ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ نہروں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

7 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

7 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago