Categories: NewsUrdu News

زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی جی زراعت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار زرعت سے وابستہ ہے، زرعی اجناس بالخصوص سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے خانگڑھ کی نواحی علاقے بیلے جنوبی میں کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے زمیندار اور کاشتکار مل کر روزمرہ کے استعمال کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں، جس سے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے بلکہ ان کو برآمد کر کے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے اس طرح کاشتکار بھی خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی پیداوار کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے اور زرعی ماہرین سے مشاورت کی جائے، محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین آپ کی معاونت کیلئے ہر وقت دستیاب ہیں۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے علاقے میں لگائے گئے نمائشی پلاٹس کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف الرحمن اور دیگر زراعت آفیسربھی ان کے ہمراہ تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago