Categories: NewsUrdu News

زرعی اجناس بالخصوص سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی جی زراعت پنجاب

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے کہا ہے کہ پاکستا ایک زرعی ملک ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار زرعت سے وابستہ ہے، زرعی اجناس بالخصوص سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے خانگڑھ کی نواحی علاقے بیلے جنوبی میں کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے زمیندار اور کاشتکار مل کر روزمرہ کے استعمال کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں، جس سے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے بلکہ ان کو برآمد کر کے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے اس طرح کاشتکار بھی خوشحال ہوگا، انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی پیداوار کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے اور زرعی ماہرین سے مشاورت کی جائے، محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین آپ کی معاونت کیلئے ہر وقت دستیاب ہیں، بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے علاقے میں لگائے گئے نمائشی پلاٹس کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف الرحمن اور دیگر زراعت آفیسربھی ان کے ہمراہ تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago