News

ریسکیو1122 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

مظفرگڑھ۔31دسمبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 دسمبر2021ء) :ریسکیو1122  نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  ڈاکٹر حسین میاں نے گزشتہ سال (2021) میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے پریس بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ سال 2021 کے دوران ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 937213 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 28313 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 879629 ڈسٹربنگ کالز تھیں، ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کا سال بھر کا اوسط رسپانس ٹائیم 6.5 منٹ رہا۔

ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے  28313 ایمرجنسز پر رسپانس کیا جن میں سے 6257 روڈ ٹریفک حادثات، 17381 میڈیکل ایمرجنسیز،  192 فائر ایمرجنسز، 786 کرائم، 42 ڈوبنے کی ایمرجنسیز، 09 عمارتوں کے گرنے اور 3646 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں، ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 32300 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 7943 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 23116 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1241 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

  انکا کہنا تھا کہ ریسکیو کنٹرول میں موصول ہونیوالی کالز میں بہت بڑی تعداد ڈسٹربنگ کالز کی تھی جو ہمارے لئے  نہایت پریشانی کا باعث رہیں، لیکن ڈی جی ریسکیو   ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر لانچ کئیے جانے والے سافٹ ویئر  ای ایم ڈی ایس کے سبب نہ صرف ڈسٹربنگ کالز سے چھٹکارہ ممکن ہوا بلکہ رسپانس ٹائم میں بھی بہتری آئی، انہوں نے کہا کہ اس سافٹویئر کی بدولت کالر اپنی مدد کے لئے  آنیوالی گاڑی کی لوکیشن بھی دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے نئے سال 2022 کے حوالہ سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اس نئے سال میں سیفٹی پر کام کرتے ہوئے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ حادثات کا تدارک ممکن ہو سکے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago