News

ریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے لئیے اسپیشلائیزڈ ریسکیو ٹیم روانہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 ستمبر2022ء) ریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے لئیے اسپیشلائیزڈ ریسکیو ٹیم روانہ۔صوبہ سندھ میں حالیہ سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر ہونیوالی تباہی کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے سندھی بھائیوں کی امداد کی خاطر لئیے جانیوالے اقدامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی جانب سے اسپیشلائیزڈ ریسکیو ٹیم (سکھر اور مورو) صوبہ سندھ کے لئیے روانہ کردی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیلاب نے نہ صرف خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں تباہی کی بلکہ اسکے باعث صوبہ سندھ میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور لاکھوں افراد اس سیلاب سے متاثر ہونے کے سبب بے گھر ہوئے ہیں اور اسی حوالہ سے صوبہ سندھ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں سے ریسکیو1122 کی ٹیمز بھی حصہ لے رہی ہیں جسکا مقصد متاثرین کو بروقت اور موثر انداز سے محفوظ بناتے ہوئے امداد فراہم کرنا ہےاور اس مقصد کے لئے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ سے فلڈ ایمرجنسی میں درکار تمام ایکوئپمنٹ سمیت اسپیشلائیزڈ ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ریلیف آپریشن ڈبلیو-ایف-پی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122 ایک جان بچانے والا ادارہ ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئیے ہمہ وقت تیار ہےاور اس مقصد کو لے کر کے مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago