News

ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے حالیہ جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں 883 افراد کو انکے مال و مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اگست2022ء) ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے حالیہ جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں 2045 افراد کو آمد و رفت کے لئیے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی جبکہ 883 افراد کو انکے مال و مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث ضلع مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال اور اس میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی جانب سے لئیے جانیوالے اقدامات اور جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں اب تک کے اعداد و شمار سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی 06 ٹیموں نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے راجن پور کی تحصیل فاضل پور کے علاقوں “لال گڑھ، حاجی پور، لنڈی سیداں، چرگاہ والا، بستی حسین بخش، کوٹلہ عیسن والا” اور اسکے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازیخان کے علاقے “بیٹ والا، بیٹ اشرف والا، ڈگر والا اور ٹریکٹر فیکٹری” کے مقامات پر ریسکیو آپریشن کے دوران 951 افراد کو آمد و رفت کے لئیے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی، اور 755 افراد کو انکے مال و اسباب سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا،انہوں نے ضلع مظفرگڑھ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے بارے تفیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کوٹ اددو، تحصیل جتوئ اور تحصیل علی پور کے 10 سے زائد نشیبی علاقوں اور مواضع جات جن میں شامل علاقے “دری 29000, بیٹ ہنجرائ، ہاکی والا سپر، جھگی والا، لنڈی پتافی، رام پور 02، بستی لنگاہ، باڑہ بنگلہ اور گبر آرائیں” میں 12 ٹیمز نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران 1094 افراد کو آمد و رفت کے لئیے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی جبکہ 128 افراد کو انکے مال و مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago