مظفر گڑھ۔12 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ ضلع کی حدودمیں واقع دونوں دریائوں میں سیلاب کی حوالے سے ابھی کوئی وراننگ جاری نہیں ہوئی ہے تاہم کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکمہ جات کی معاونت سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔یہ بات انہو ں نے سیلاب کی تیاریوں کے سلسلے میں دریائے چناب پر ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی جانب سے کی گئی فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع کو ہر سال سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے متوقع سیلاب کے خطرات سے نمٹنے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے تمام تر انتظامات کو عملی شکل دے دی گئی ہے تاکہ سیلاب کی صورت میں کسی بھی نقصان سے بچا جاسکے، اس موقع پر نہ صرف ریسکیو کی تیاریوں کا مظاہرہ کیاگیااور مختلف اداروں کے جان بچانے ، ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے والے آلات و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔سیلاب کی صورت میں سیلاب میں گھرے لوگوں کوریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق کا کہامتوقع سیلاب کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کا کہناتھا کہ سیلاب کے حوالے سے ابھی تک کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تیاریوں کا مقصد تمام اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔ اس موقع پرمحکمہ صحت،لائیوسٹاک،سول ڈیفنس،دوآبہ فاؤنڈیشن اور ایف ڈی او کی جانب سے سٹالز لگائے گئے تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسرسول ڈیفنس سحرش ارشاد،ایف ڈی او کے حماد احمد،محمدشہزاد اور سعید رسول بھی موجود تھے ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…