مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2023ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر حسین میاں نے گزشتہ ماہ (جنوری 2023) میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے اپنا اوسط رسپانس ٹائیم برقرار رکھتے ہوئے 3534 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا جن میں سے 580 روڈ ٹریفک حادثات، 2517 میڈیکل ایمرجنسیز، 23 فائر ایمرجنسز، 58کرائم، 01 سلنڈر کے پھٹنے اور 355 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں،ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 3498 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 929 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 2482 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 87 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے،انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر دیہات، بستیوں، بلند و بالا عمارات اور انڈسٹریز کی سطح پر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، اور اس مقصد کے پیشِ نظر تربیت کی فراہمی کے لئے ٹیمز بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو قائم کی جانیوالی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے ممبران کو تربیت فراہم کریں گی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…