مظفرگڑھ ۔ یکم جنوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) 2018 کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشادالحق صاحب نے ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیشِ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق صاحب پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں کو بریفننگ دیتے ریسکیو مظفرگڑھ کی سالانہ کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ سال 2018 میں ریسکیو مظفرگڑھ کی ہلپ لائن 1122 پر 4 لاکھ 27 ہزار 6 سو سے زائد کالز موصول ہوئیں، جن میں 4 لاکھ 6 ہزار سے زائد غیر ضروری کالز تھی جبکہ حقیقی ایمرجنسی کالزکو اوسطاً 07 منٹ کے رسپانس ٹائم سے 21 ہزار 381 ایمرجنسیز کو بروقت رسپانس کرتے ہوئے 25 ہزار 01 سو 49 ایمرجنسیز سے متاثرہ افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس کے علاوہ چار ہزار پانچ سو سات (4507) مریضوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق صاحب نے مزید ایمرجنسیز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 5 ہزار 2 سو 24 روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ ہوئے، 13135 میڈیکل ایمرجنسیز، 203 آگ لگنے کی ایمرجنسیز، 560 جرائم سے تعلق رکھنے والی ایمرجنسیزجن میں لڑائی جھگڑا ، اور خود کشی کی ایمرجنسیز بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 23 پانی میں ڈوبنے (Drowning) کی ایمرجنسیز ، 06 چھت گرنے (Building Collapse) کی ایمرجنسیز ، (02) بمب پلاسٹ اور 228 متفرق(Miscellaneous) ایمرجنسیز جن میں زچگی ، اونچائی سے گرنا ، کرنٹ لگنے ، کسی بھی جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں. پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے حوالہ سے بات کرتے ہوے انہوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں ہسپتال سے ہسپتال مریضوں کی منتقلی کے لیے ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور عملہ 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دیتے رہے۔اور مریضوں کو بلا تاخیر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیاجاتا رہا۔ سال 2018 کے آخر تک 16850 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے شہر یا ہسپتال منتقل کیا گیا. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق صاحب نے آخر میں میڈیا بریفنگ میں مظفرگڑھ کی عوام کو اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ جیسا کہ پہلے بھی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے آپ لوگوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی۔ 2019 میں بھی آپ لوگوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…