News

ریسکیو 1122مظفرگڑھ نے سال 2022 میں پیش آنیوالے حادثات کے حوالہ سے رپورٹ جاری کر دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2023ء) ریسکیو 1122مظفرگڑھ کی جانب سے جاری خدمات کے سلسلہ میں سال 2022 میں پیش آنیوالے حادثات کے حوالہ سے رپورٹ جاری کر دی۔ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کو 38965 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 6545 روڈ ٹریفک حادثات، 26258 میڈیکل ایمرجنسیز، 388 فائر ایمرجنسیز، 824 کرائم ایمرجنسیز، 46 ڈوبنے کی، 51 عمارتوں کے گرنے، 04 سلنڈرز کے پھٹنے اور 4847 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے مظفرگڑھ نے شہریوں کو سال نو 2023 کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کے ہماری یہ کوشش ہو گی کہ ہم زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اس قابل بنا سکیں کہ وہ نہ صرف ریسکیو1122 کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر سکیں بلکہ انکے توسط سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیدا ہونیوالے امراض کو کم کیا جا سکے اور اس مقصد کے لئے ہماری جانب سے زیادہ سے زیادہ سکولز اور کالجز میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم یونین کونسلز، دیہات اور بستیوں کی حد تک تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ایمرجنسی ٹیمز تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بناتے ہوئے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago