مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 فروری2021ء) ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد الحق کی خصوصی ہدایت پر فیصل اسٹیڈیم میں ریسکیو اہلکاروں کا جسمانی فٹنس اور ایمرجنسی سے متعلقہ مہارتوں کو جانچنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی نگرانی میں فزیکل فٹنس اور تحریری ٹیسٹ لیا گیا۔ ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ میں تحصیل علی پور، تحصیل کوٹ ادو ، مظفرگڑھ اور شہر سلطان سے بڑی تعداد میں ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔
اس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز اور تحریری امتحان شامل تھا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ فزیکل فٹنس اور تحریری امتحان لینے کا مقصد ریسکیورز کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔ ایمرجنسی سروس میں اپنے فرائض کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے فزیکل فٹنس کا کلیدی کردار ہے اس لیے تمام ریسکیورز اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کریں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…