مظفرگڑھ۔14 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 اگست2018ء) 14اگست کا دن پوری قوم کیلئے خوشیوں کا دن ہے ، ان خوشیوں کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کی قربانی دی، آج ہمیں ان قربانیوں کی قیمت ادا کرنے کیلئے اپنے قائد محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے تاکہ ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے ڈی سی آفس میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان وہ ریاست ہے جس کی بنیاد کلمے پر رکھی گئی اور ہجرت مدینہ کے بعد پاکستان کیلئے کی گئی ہجرت دوسری بڑی ہجرت ہے جو اسلام کی سربلندی کیلئے کی گئی اس ہجرت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس دن ہم نے اس کی روح کو سمجھ لیا ہم کامیاب ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدرو قیمت بھارت، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں سے پوچھوپھر ہمیں احساس ہوگا کہ ایک آزاد ملک کتنی بڑی نعمت ہے ، انہوں نے کہا کہ اس ملک کی حفاظت ، ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہے اور پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہے، اس موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، اس ملک کے حصول کیلئے دی گئی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے اور اپنے اسلاف کی اس سوچ کو یاد کرنے کا دن ہے جس سوچ پر اس ملک کی بنیاد رکھی گئی، اور اس کلمے کو یاد کرنے کا دن کے جس کا مطلب لاالہ الااللہ ہے، اہم نے آج یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کی ترقی کیلئے ہم سب اپنی اپنی ذمہ داری ایماندار اور دیانتدار سے ادا کریں گے تو وہ دن دور نہیں جب اقوام عالم کے فیصلے یہاں سے ہونگے ، قبل ازیں 8بج کر 58منٹ پر سائرن بجا یا گیا اور 9بجے ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم ، ڈی پی او فیصل شہزاداور کپٹن حیدر نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پڑھا گیااور سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی گئی، تقریب میں اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال بزدار، اے ڈی سی فنانس آصف رحمان، سی ای او صحت ڈاکٹر محمد صدیق، سی ای او تعلیم عقیدت حسین سومرو، اے سی اشرف گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد، مولانا عبدالمعبود آزاد، گلزار عباس نقوی، عبدالغنی ثاقب، جاوید ہلال کاظمی، انجمن تاجران سے جاوید اختر، امیر حسن ، شیخ عامر سلیم، غوث بخش فریدی سمیت ضلعی افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر میٹرک کے امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو شیلڈ جبکہ شعبہ تعلیم میں نمایاں کامیابی پر سی ای او تعلیم عقیدت حسین کو گولڈ میڈل پیش کیا گیا، اس موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے گئے اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر افتحار بخاری نے سرانجام دئے اور مولانا عبدالمعبود آزاد نے ملکی کی سلامتی ، قوم کی یکجہی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…