مظفرگڑھ۔9 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 فروری2018ء) غریب بہنوئی کو روز گار کا جھانسہ دیکر سالے نے سا تھی کی مددسے بہنوئی کو قتل کر دیا, پولیس نے 24گھنٹے میں قا تلو ں کو ٹر یس کر کے گرفتا ر کر لیا ,نعش اور آلہ قتل بھی بر آ مد کر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ اویس احمد ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6فروری کو مقتو ل محمد آصف کے والد محمد صد یق نے تھانہ سنا نوا ں میں اپنے بیٹے محمد آصف کے اغوا ء کا مقدمہ نمبر76/18 مور خہ 6.2.18بجرم 365 ت پ نا معلو م ملزمان کے خلاف درج رجسٹر کرایاجس پر ڈی ایس پی کو ٹ ادو مجا ہد اقبا ل کی نگرا نی میں ایس ایچ او سنا نو اں نے پولیس ٹیم کے ہمرا ہ اس مقدمہ کے حل کے لئے کو شش شروع کر دی۔پو لیس نے جد ید انفا ر میشن ٹیکنالوجی کا استعما ل کر تے ہو ئے ایک مشکو ک شخص وقار کو گر فتار کر لیا۔جس کی نشان دہی پر مقتو ل کے سا لے عبدا لما لک کو بھی حرا ست میں لیا گیا۔ملزما ن نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کر تے ہو ئے نعش کو شا ہ وا لہ کے گھنے جنگل میں پھینکنے کا اعترا ف کیا اس پر پولیس ٹیم نے را ت بھر شاہ وا لا کے گھنے جنگل کا سر چ آ پر یشن کر کے نعش کو تلا ش کر لیا۔تھا نہ سنا نوا ں پولیس نے مقدمہ کی مزید تفتیش عمل میں لا تے ہو ئے ملزما ن سے آ لہ قتل بھی بر آ مد کر لیا اور مقدمہ میں دفعہ 302/34ایزکا اندراج کیا کیا مقتو ل محمد آ صف کی نعش کا پو سٹما ر ٹم کرایا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ اویس احمد ملک نے کہا کہ ملزما ن کو کیفر کردا ر تک پہنچا یا جا ئے گا۔ مزید بر آں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ اویس احمد ملک نے پولیس ٹیم کی بہتر ین کا ر کر دگی پر نقد انعا م اور تعر یفی اسناد کا اعلان کیا۔