Categories: NewsUrdu News

رنگ پور میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گشت کا سلسلہ بہتر کیا جائے،اہل علاقہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2018ء) چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، نامعلوم چور تالے توڑ کر سنیارے کی سیف الماری اٹھا کر لے گئے۔تفصیل کے مطابق رنگ پور چوک سرور شہید روڑ پر رات گئے نامعلوم چوروں نے فیاض سنیارے کی دوکان کے تالے توڑ کر سیف الماری اٹھا کر فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے ٹوٹے ہوئے تالے اٹھا کر اپنے تالے لگا گئے، صبح جب فیاض سنارہ دوکان کھولنے آیا تو دوکان کے تالے تبدیل دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔پولیس کے آنے پر دوکان کھولی تو سامان الٹ پلٹ ہوا پڑا تھا اور سیف الماری غائب تھی، روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے پہلے ہی رنگ پور کے تاجر پریشان تھے ،تاجران کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے رنگ پور چوک کو بلاک کر دیا گیا۔ بعداز ڈی ایس پی سٹی ملک بشیر احمد اعوان موقع پر پہنچ گئے جن کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی پر روڈ کو کھول دیا گیا ،رنگ پور کے شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ رنگ پور میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گشت کا سلسلہ مزید بہتر کیا جائے تاکہ تاجر مالی نقصان سے بچ سکیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago