Categories: NewsUrdu News

رمضان المبارک سے پہلے تک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائیگا، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ضلع بھر کے پولیس افسران سے انسپکٹر جنرل پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عارف نواز کی پالیسی گائیڈ لائن اور ہدایات پر عملدرآمد کیلئے پولیس لائن میں میٹنگ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی ، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد گجر،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان، تمام ایس ڈی پی اوز تمام ایس ایچ اوز اور دفتر پولیس برانچز ہیڈز شامل تھے۔میٹنگ میں ڈی پی او نے نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ محمد عارف نواز کی ترجیحات اور ان پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کیئے جن میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے تک مجرمان اشتہاریوں کے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائیگا، جس سے جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کی بیخ کنی میں مدد ملے گی، پولیس افسران پرو ایکٹو پولیسنگ کریں اور اسی سے عوام ایک تو دوسرے دفتروں کے چکر کاٹنے سے بچ جائیں گے، تفتیش کو تشدد سے ہٹ کر جدت سے کیا جائیگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استفادہ لیا جائے، پولیس گشت کو موثر بنانے کیلئے گشت افسران کو ٹریننگز بھی کروائی جائینگی، رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے ابھی سے کام شروع کر دیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے، پولیس افسران محنت کے جذبے سے کام کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اس کے اوہ پولیس کا امیج بہتر بنانے کیلئے کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔بعدازاں ڈی پی او نے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق ضلع بھر سے آئے پولیس افسران و ملازمین کی درخواستوں پر ان کی مسائل سماعت کئے اور ان کی ویلفیئر کو یقینی بناتے ہوئے موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے اس کے بعد ڈی پی او نے پولیس لائن میں اردل روم کا بھی انعقاد کیا، جس میں ملازمین کو غیر تسلی بخش جواب دینے پر محکمانہ سزائیں جن میں 3 لیڈی کنسٹیبلان کو بغیر وجہ نوکری سے غیر حاضری پر نوکری سے برخواست،1 حوالدار 1 کنسٹیبل کو جرمانہ اور کلوزڈ پولیس لائن کردیا جبکہ سب انسپکٹر محمد زاہد کی سالانہ ترقی روک لی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago