Categories: NewsUrdu News

رشتہ کے تنازعے پر سگے بھائی اور داماد نے خاتون کی ٹانگیں کاٹ دیں٬مقدمہ درج

مظفرگڑھ۔01نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 نومبر2016ء)مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان میں رشتہ کے تنازعے پر سگے بھائی اور داماد نے خاتون کی ٹانگیں کاٹ دیں٬مقدمہ درج کر لیا گیا ٬تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان میں ملزمان کی طرف سے خاتون کی بے دردی کے ساتھ ٹانگیں کاٹنے کے بعد آنکھیں بھی نکالنے کی کوشش کی جس سے اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے اور شدید زخمی حالت میں خاتون شریفاں کو شہر سلطان ہسپتال سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔تھانہ شہر سلطان پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے٬ خاتون کا داماد اسلم اپنی سالی آسیہ کی شادی زبردستی اپنے بھائی سے کرنا چاہتا تھا٬ ساس کے انکار پر داماد نے ساس کے بھائی منیر کے ساتھ مل کر چھریوں اور ٹوکہ کے وار کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں٬ خاتون کا خون زیادہ بہہ جانے پر حالت تشویشناک ہوگئی جس وجہ سے شریفاں بی بی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر نا پڑا. ڈی پی او اویس احمد ملک کے حکم پر تھانہ شہر سلطان کی پولیس نے ملزمان کے خلاف قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں اور ڈی پی او نے 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago