Categories: NewsUrdu News

رجب طیب اردگان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے ،احمدعلی کمبوہ

مظفرگڑھ۔3 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2018ء)کمشنر ڈیرہ غازی خان احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے تاکہ 23مارچ کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مظفرگڑھ آمد پر اس کو افتتاح کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے توسیعی منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور بھی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار اور پروجیکٹ منیجر کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، لیبر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور دن رات شفٹوں مین کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی، کام اور مٹیریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے بتایا کہ توسیعی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے ، جدید مشینری و آلات پہنچ چکے ہیں جن کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔ھیکیدار اور پروجیکٹ منیجر کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ مدت تک کام کو مکمل کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ انڈس ہسپتال کی منیجمنٹ کے سروے کے بعد 17مارچ کو ہسپتال ان کے حوالے کردیا جائے گا، 23مارچ کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اس کو باقاعدہ افتتاح کریں گے ، اس کے بعد ضلع کی عوام کو ہسپتال میں صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنا شروع کردی جائیں گی، کمشنر ڈی جی خان احمد علی کمبوہ اور ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں جاری کام اور مٹیریل کے معائنہ کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago