Categories: NewsUrdu News

راولپنڈی اور مظفر گڑھ میں بچوں سے زیادتی کے علیحدہ واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار

مظفر گڑھ/راولپنڈی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2018ء)پنجاب کے دو شہروں راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں بچوں سے زیادتی کے علیحدہ واقعات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بینک کالونی میں کم سن بچے کو اغواء اور اس کے ساتھ بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم چوہدری ارباب کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر چکری روڈ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔ دو ملزمان ارباب اور راجہ عادل کیخلاف 18 جنوری کو واقعے کا مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزم چوہدری ارباب کی عدم گرفتاری پر کئی روز سے احتجاج ہورہا تھا۔دوسری جانب مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں ایک معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے مفرور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد نے بتایا کہ ملزم عرفان نے 7 سالہ معصوم بچی شاہینہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کئی روز سے روپوش تھا۔عرفان کے خلاف تھانہ جتوئی میں معصوم بچی کے والد محمد یامین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 632 درج کیا گیا جس کے بعد ایس ایچ او انسپکٹر رمضان شاہد کی سربراہی میں جتوئی پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ڈی پی او اویس احمد نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو جدید سائنسی طریقے سے گرفتار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کم سن زینب کے قاتل عمران علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago