مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ سید تنویر مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے کنٹرول ریٹ پر اشیاء ضروریہ فروخت نہ کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ تیار کی جائے گی ۔
سید تنویر مرتضیٰ نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی کی جائے اور بھاری جرمانے کئیے جائیں ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ نے ضلع بھر میں ریونیو جمع کرنے کے حوالے سے بھی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ریونیو ریکوری پر ہر منگل کو اجلاس ہوتا ہے جس میں ریونیو کلیکشن رپورٹ پیش کی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریونیو ریکوری پر بھرپور توجہ دی گئی ہے ۔ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل داروں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ضلع کی ریکوری کا گراف بہتر بنایا جا سکے ۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…