Categories: NewsUrdu News

دو بھائیوں کے درمیان صلح کرانا عبادت ہی,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

مظفر گڑھ۔7 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ بہادر علی خان نے کہا ہے کہ دو بھائیوں کے درمیان صلح کرانا عبادت ہے ، مصالتی مراکز کے قیام کا مقصد بھی قابل راضی نامہ مقدمات میں فریقین کی باہم رضا مندی سے صلح کرانا ہے تاکہ ان میں پیار محبت قائم رہے ،یہ بات انہوں نے مصالحتی مرکز مظفرگڑھ کی کارکردگی اور ان کے قیام کا مقاصد پر میڈیا کے نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی، اس موقع پر سینئر سول جج شہباز احمد، سول جج و انچارج مصالحتی مرکز مظفرگڑھ محمد یعقوب علیانی بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج مظفرگڑھ بہادر علی خان نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نی ہدایت پر صوبہ کی تما م اضلاع میں ہیڈکوارٹر کی سطح پر مصالحتی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جن کا مقصد ایسے مقدمات جن میں راضی نامہ ہوسکتا ہے ،فریقین کی باہم رضا مندی سے ان مقدمات کو مصالحتی مرکز میں سنا جائے تاکہ فریقین گھریلو ماحول میں اپنے دل کی بات کرسکیں ، جس سے وقت اور پیسے کی بچت کی ساتھ ساتھ فوری او سستا انصاف فراہم ہوسکے گا، اس موقع پر سول جج و انچارج مصالحتی مرکز مظفرگڑھ محمد یعقوب علیانی نے بتایا کہ مصالحتی مرکز پنچائت کی طرز پر قائم کیا گیا ہے جس کوقانونی حیثیت حاصل ہے ، پوری دنیا میں یہ نظام قائم ہے جس کے مثبت نتائج آتے ہیں، جس میں بغیر وکیل کے دونوں فریقین کی بات سنی جاتی ہے اور ان کے درمیان باہم رضا مند ی سے صلح کرائی جاتی ہے ، مصالحتی مراکزمیں دیوانی مقدمات ، فیملی مقدمات اور قابل راضی نامہ مقدمات کو سنا جاسکتا ہے ,انہوں نے بتایا کہ اب تک مظفرگڑھ مصالحتی مرکز کے ذریعے 51مقدمات پرصلح کرائی جاچکی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago