Categories: NewsUrdu News

دوسگے بھائیوں اور ان کے دوکزنز سمیت چارکم عمر طالبعلموں کی پراسرار گمشدگی کا ڈراپ سین

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 نومبر2020ء) 2 سگے بھائیوں اور ان کے 2 کزنز سمیت 4 کم عمر طالبعلموں کی پراسرار گمشدگی کا ڈراپ سین بچے گھر سے پیسے چوری کرکے بھاگ گئے تھے پولیس نے مختصر وقت میں بچوں کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ روہیلانوالی کی بستی کلال موضع چتواہن کے رہائشی محمد مزمل عمر 14 سال،اس کا بھائی مرسلین عرف مٹھو عمر 12 سال،اپنے چچا کے 2 بیٹوں محمد شان عمر 13 سال اور محمد حسین عمر 10 سال 15 نومبر کو 75000 روپے گھر سے اٹھا کر سیر و تفریح کرنے کے لئے ملتان چلے گئے تھے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد کی روشنی میں ان کو ملتان سے تلاش کرکے ان کے والدین کے سپرد کر دیا ہے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے مختصر وقت میں بچوں کو تلاش کر لینے والی پولیس ٹیم کے لئے 20000 روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago