Categories: NewsUrdu News

دوسری شادی کی اجازت کیوں نہیں دی ، شوہر نے اپنا ہی بچہ اغوا کرلیا

پہلی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر ایک شخص نے اپنے بچے کو یرغمال بنایا ، نوجوان 14 گھنٹے تک فائرنگ کرکے پولیس کا بھی مقابلہ کرتا رہا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 اکتوبر2020ء) صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں شوہرنے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنا ہی شیرخوار بچہ اغوا کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مظفرگڑھ میں تھانہ شہرسلطان کے علاقے میں نوجوان سیف اللہ نے اپنی پہلی بیوی کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پراپنے بچے کو ہی یرغمال بنا لیا ، اس وقعے کے بارے مین جب بچے کی ماں اور اس شخص کی پہلی بیوی نے جب پولیس کو اطلاع دی توپولیس پر بھی نوجوان 14 گھنٹے تک فائرنگ کرکے مقابلہ کرتا رہا ، تاہم بعد ازاں پولیس کی طرف سے ملزم کو کئی گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا ، جب کہ اس کے قبضہ سے شیرخواربچے کو بحفاظت بازیاب کرواکر اس کی ماں کے حوالے کردیا گیا ۔
دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک 37 سالہ خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کرلی ، جس کا اس کے بیٹے کو رنج تھا اور بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 103/9-L میں37سالہ خاتون سکینہ بی بی نے اپنے خاوند ریاض سے گھریلو جھگڑے کے بعد طلاق لیکر نصیر نامی شخص سے دوسری شادی کرلی تھی جس کا سکینہ بی بی کے بیٹے عامرکو سخت رنج تھا۔

اسی رنجش پر سکینہ بی بی کے بیٹے عامر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے اپنی ماں کوقتل کردیا اور فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ، جب کہ صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں شوہرنے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنا ہی شیرخوار بچہ اغوا کرلیا۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago