Categories: NewsUrdu News

دوسری شادی کا بھیانک انجام، سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگا دی، 2 بچیاں جاں بحق

گھر میں آگ لگنے کے واقعہ کو پہلے آتشزدگی کا رنگ دیا گیا، تحقیقات میں حقیقت کُھل کر سامنے آئی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 جنوری 2021ء) : مظفر گڑھ میں دوسری شادی کرنے پر سسر نے اپنے داماد کے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقہ قریشی چوک میں ایک گھر میں لگی آگ کو ابتدائی طور پر آتشزدگی کا رنگ دیا گیا۔ لیکن جب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ گھر کو آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سسرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کےگھر کو مبینہ طور پر آگ لگائی۔ جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گھناؤنے فعل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
ملزمان سے تفتیش کی جائے گی جس میں مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گھریلو جھگڑوں میں قتل و غارت اور جرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورکمسن بیٹی کوتشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ گھرسے 32 سالہ حنا اشفاق اورڈیڑھ سالہ بیٹی عنائیہ کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئیں جس کے بعد گھرکے سربراہ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
مقتولہ کے والد اورمعصوم بچی کے نانا محمد اشفاق نے بھی پولیس کو بیان دیا ۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ داماد بیٹا نہ ہونے پربیٹی پرتشدد کرتا تھا، داماد کی ماں بہنیں کہتی تھیں کہ اس کے والد سے کہوکہ مکان بنا کردے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مالی طود پر کمزورہوں، دوماہ قبل بیٹی کے مانگنے پر دو لاکھ روپے بھی بجھوائے تھے۔ لیکن اس کے باوجود اس سفاک شخص کو چین نہ آیا اور اس نے میری بیٹی اور نواسی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔جس کے بعد پولیس نے مقتولہ کے والد کے بیان پر سفاک شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago