Categories: NewsUrdu News

دوسری تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2017ء) دوسری تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ جبکہ ریلی کاپہلامرحلہ رائونڈمکمل ہوگیا ، جس میں سٹاک کیٹگری میں کوالیفائیڈ راونڈ پاس کرنے والی 32گاڑیوں نے حصہ لیا کوالیفائیڈ راؤنڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور آصف علی چوہدری کی گاڑی نمبر502کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ٹریک پر روانہ کرکے مقابلے کا افتتاح کیا، سٹاک کیٹگری کے مقابلے میں گزشتہ ریلی کے فاتح صاحبزادہ سلطان احمدکے بھائی صاحبزادہ بہادر عزیز، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چھوٹے بھائی سردار حسن صادق ، محمد شکیل، بابر خان ، نوشیروان ٹوانہ، منصور حلیم، سجاد قریشی، اسد اللہ مروت، سردار اللہ وسایا سمت دیگر ڈرائیورز نے حصہ لیا۔علاوہ ازیں سٹاک کیٹگری خواتین کا مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں رونی پٹیل کی بیوی تشنا پٹیل اور مومل خان نے حصہ لیا۔ مقابلہ میں شریک ڈرائیوروں نے 190کلو میٹر طویل ٹریک اوسط وقت 3گھنٹے میں طے کیا۔آصف علی نے مقرر فاصلہ 2گھنٹے 52منٹ میں طے کیا جس میں 30منٹ کا لیہ کی تحصیل چوبارہ کے مقام پر بریک کیا گیا ہے۔چوبارہ کے مقام پر عوام کی تفریح کیلئے رنگا رنگ کے پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔سٹاک کیٹگری کے مقابلے کاباقاعدہ نتیجے کا اعلان 19نومبر کو کیا جائے گا۔ ریلی کے مقابلے کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انو رنے کہا کہ تھل جیپ ریلی کا انعقاد پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیا گیا، جس کا مقصد ملک میں موٹر سپورٹس اور سیاحت کو ترقی دینا ہے ، ریلی کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کا ایک سوفٹ امیچ پوری دنیا میں جائے گاجس سے مظفرگڑھ کا نام بھی روشن ہوگا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عطاالحق ، اے ڈی سی جی ظہور احمدبھٹہ، اے سی علی پور عمران شمس، اے سی جتوئی اونگزیب سندھو، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورزم احمرملک، جنرل منیجر اسجد غنی، فوکل پرسن فیاض احمد، ریجنل منیجر اشعر اقبال سمیت ضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago