Categories: NewsUrdu News

دوبارہ اقتدارمیں آکرجنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے برابرلے آئوں گا، محمدشہبازشریف

مظفر گڑھ۔26 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی ہمراہ تھے،.وزیر اعلی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 40 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونیوالے ٹراما سینٹر، ہیپاٹائٹس سنٹر، سرجیکل وارڈ اور مردہ خانہ سمیت دیگر پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔وزیراعلی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلٰی محمد شہبازشریف نے ہسپتال میں موجود مختلف مریضوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا تومریضوں نے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلٰی پنجاب نے انتظامیہ کو ہسپتال کو مزید بہتر بنانے اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر نے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے جسے بھر پور جذبے کے ساتھ پورا کیا ہے اورمسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے صحت و تعلیم کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔مظفرگڑھ کی سیاسی شخصیات میں سے صوبائی وزیر پنجاب برائے امداد باہمی اور سوشل ویلفئر ہارون سلطان بخاری, صوبائی وزیر پنجاب برائے جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا حماد نواز ٹیپپو،میاں عمران قریشی،قسور کریم لنگڑیال بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے ۔بعد ازاں وزیراعلی نے رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا بھی دورہ کیا،رجب طیب اردگان ہسپتال میں 4.8 ارب روپے کی لاگت سے 120 بیڈز سے 370 بیڈز کے اضافہ سے یعنی 250 بیذز پر مشتمل توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر رجب طیب اردگان ہسپتال میں توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے کہاکہ 2010 کے خوفناک سیلاب میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ میں اپنے وسائل نچھاور کیے اور یہاں کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سید نجم شاہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں سے رجب طیب اردگان ہسپتال کوعالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب نے کہاکہ مخالفین پسماندہ ضلع مظفرگڑھ میں آکر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترقی کا معیار چیک کریں۔صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے صحت کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کردیے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ملائیشیا اور ترکی کے ہسپتالوں سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوششوں سے پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیپاٹائٹس کلینک قائم کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2010 کے سیلاب میں ترکی نے سیلاب زدگان کیلئے امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے مظفرگڑھ کو پاکستان کا نمبر ون ہسپتال دے کر اپنا قرض چکایا ہے اورجدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے حساب سے مظفرگڑھ میں پاکستان کا نمبر ون ہسپتال بن چکا ہے،انہوں نے کہاکہ میرا مظفرگڑھ کی عوام سے 2010 کے سیلاب میں جو رشتہ جڑا تھا اسے اب موت ہی ختم کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قیامت کے روز جب اللہ تعالیٰ مجھ سے پوچھیں گے کہ محمد شہباز شریف دنیا میں تو نے کیا کیا تو میں جواب دوں گا کہ میں نے مظفرگڑھ میں ایک شاندار ہسپتال بنایا تھا ،اس وجہ سے آپ مجھے معاف کر دیں ۔انہوں نے کہاکہ ان پانچ سالوں میں جو ترقی جنوبی پنجاب کی ہوئی وہ پچھلے ستر سال میں نہیں ہوئی اورمیں اگلے پانچ سال میں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے مقابلے میں کھڑا کردوں گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ11000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے ہمارے دور میں لگاے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے دور حکومت میں شہرسلطان میں یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جاے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago