Categories: Urdu News

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز۔ 27 جولائی2021ء) دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب دلہن نے دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ دلہا کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہونے کے باعث دلہن نے رخصتی سے انکار کیا۔سخت گرمی میں گھنٹوں کے انتظار اور منتوں کے باوجود بھی دلہا اور باراتی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں پیش آیا جہاں ماجد کا نکاح شبانہ نامی لڑکی سے ہوا تھا۔رخصتی کی تاریخ آنے پر دلہا بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا تاہم دلہن نے ماجد کے ہاتھ کی تین انگلیاں کٹی ہوئی دیکھیں تو بارات کے ساتھ رخصتی سے انکار کر دیا۔دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ دلہے کے ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں جس کا اب پتہ چلا۔

والد کے مطابق حقیقت پتہ لگنے کے بعد بیٹی نے رخصتی سے انکار کیا۔5 گھنٹوں کے انتظار کے بعد دلہا اور باراتی واپس روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشاب میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔ تھل کے گاؤں جھرکل میں اعجاز نامی ایک شخص نے ایک خاتون شانہ بی بی سے مل کرچک24 ٹی ڈی اے کے رہائشی ساجداقبال کو شادی کاجھانسہ دیکرلاکھوں روپے کاٹیکہ لگادیا،تھانہ نورپورتھل نے مقدمہ درج کر لیا ۔

ساجداقبال کامسما ة شانہ بی بی نے اعجازحسین کی بیٹی سے رشتہ طے کرایا گیا،اعجاز حسین نے جہیزکی مدمیں ڈیڑھ لاکھ،زیورات کی مدمیں تین لاکھ جبکہ دیگر سامان کی مدمیں بیس ہزار روپے وصول کئے اور شادی کیلئے 13دسمبر کی تاریخ طے کردی گئی جب ساجد اقبال 13 دسمبر کو بارات لیکراعجاز حسین کے گھرپہنچا کو اعجاز حسین نے دلہن کی رٴْخصتی سے انکارکردیااوربارات کو خالی واپس لوٹنا پڑا

Abdullah

Share
Published by
Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago