News

دستکاری علوم بلاشبہ ایک اہم اور بنیادی ضرورت کا حامل ہنر ہے،صدر فیصل آبادویمن چیمبر

فیصل آباد (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز روبینہ امجد نے کہا کہ بلاشبہ دستکاری علوم ایک اہم اور بنیادی ضرورت کا حامل ہنر ہے جس پر اگر محنت کی جائے تو ہماری گھریلو خواتین باآسانی اپنے گھر میں بہترین روزگار کے باعزت مواقع پید ا کر سکتی ہیں۔ویمن بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں ہر شخص خواہ وہ مر د ہو یا عورت اسے محنت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں ایسے ہزاروں افراد موجود ہیں جو اپنے گھر وں میں مصنوعات تیار کر کے بازاروں میں فروخت کرتے ہیں جس سے ان کے گھروں میں بیروزگاری کا مسئلہ نہ صرف ختم ہو گیا ہے بلکہ وہ اپنی مصنوعات کے باعث دوسروں کو بھی روزی مہیا کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دستکاری سکولوں کی خدمات لائق صد تحسین ہیں اورانہیں امید ہے کہ یہ ادارے اور صنعت زار وغیرہ اسی طرح خدمت انسانیت اور فلاح خواتین کیلئے اپنی گرانقدر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago