Categories: NewsUrdu News

دریائے چناب کا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سندھ کی طرف گامزن ،راجن پورمیں دریائے سندھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

ملتان/مظفر گڑھ/لاہور(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16ستمبر۔2014ء) دریائے چناب کا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے،ملتان ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے کئی علاقوں میں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، پاک فوج سمیت رفاہی و فلاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن و دیگر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے ملتان کی تحصیل جلال پور میں 100 سے زائد بستیاں تباہ ہوگئیں، متاثرہ بستیوں میں اب بھی بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے فلاح انسانیت فاؤنڈیش کے رضاکار کوششیں کر رہے ہیں، پانی تیزی سے جلال پور شہر کی جانب بڑھ رہا ہے،راجن پورمیں دریائے سندھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریا میں پانی کا بہایو پانچ لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک ہے،بنگلہ اچھا کے علاقے میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانچ بستیاں زیر آب آگئی ہیں، راجن پور میں فلڈ بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے،مظفر گڑھ کے مقام پر ہیڈ پنجند کے اطراف سیلابی پانی کا بہاوتیز کرنے کے لئے غیر قانونی حفاظتی بندوں کو توڑا جارہا ہے۔محکمہ آب پاشی کا کہنا ہے کہ دریا کے قریب غیر قانونی زمیندارہ بندوں سے پانی کی بہاومیں شدید رکاٹ پیدا ہورہی ہے۔ادھرسندھ کے گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہیاور اس قت پانی کا بہاو2 لاکھ 70 ہزار 529 کیوسک ہے۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح 4 لاکھ 30 ہزار کیوسک سے بڑھنے کے بعد اردگرد کے تمام علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے رضاکاروں کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی مدد کرنا عین عبادت ہے۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضاکار سیلاب متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو میں مصروف عمل ہیں۔ ملتان ، مظفر گڑھ ، علی پور، سِیت پور ، چاچڑاں شریف پہنچ گیا ہے۔ چاچڑاں شریف میں پانی کی سطح 2 لاکھ 70 ہزار 529 کیوسک ہے جبکہ پانی کی سطح بڑھنے کا بھی امکان ہے۔سیلابی ریلا رحیم یار خان سے گزرتا ہوا آج رات سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ رحیم یار خان میں پانی کا بہاوٴ ساڑھے چار لاکھ کیوسک سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ دریائے چناب پر ہیڈ قادر آباد سے ہیڈ پنجند کے قریب متعدد بند توڑنے سے پانی کے بہاوٴ میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر 4 سے 5 لاکھ کیوسک گزرنے کا امکان ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 79 ہزار 979 جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی کا ذخیرہ اس کی انتہائی سطح ایک ہزار 242 فٹ ہے، اس طرح منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 92 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔ تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 84 ہزار 300 اور اخراج 54 ہزار 700 کیوسک ہے اور پانی کی سطح ایک ہزار 547 فٹ ہے جو اس کی انتہائی سطح سے صرف 3 فٹ کم ہے اور ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 62 لاکھ 99 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔دریائے چناب میں تریموں پنجند میں اونچے اور تریموں پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تریموں کے مقام پر میں پانی کا بہاوٴ ایک لاکھ 53 ہزار728 کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 79 ہزار562 کیوسک ہے۔ سیلابی ریلا کل کسی وقت سندھ میں داخل ہوگا تاہم اس وقت دریائے سندھ میں گڈو پر نچلے جبکہ سکھر اور کوٹری میں نچلے سے نچلے درجے کا سیلاب ہے۔گڈو میں پانی کی آمد 2 لاکھ 60 ہزار 942 اور اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 880 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 50 ہزار 462 اور اخراج 96 ہزار 477 کیوسک جبکہ کوٹری میں پانی کی آمد 24 ہزار 465 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ملتان اور مظفر گڑھ میں دریائے چناب کا سیلابی ریلا تباہی مچاتا ہوا پنجند ہیڈ ورکس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز مظفر گڑھ شہر کو بچانے کے لئے دوآبہ بند میں ڈالے گئے 2 شگافوں کی وجہ سے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لئے پنجاب حکومت نے چیف منسٹر فنڈ فار فلڈ ریلیف قائم کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ اس قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی امداد ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں چیف منسٹر فنڈ فار فلڈ ریلیف قائم کردیا گیا ہے۔ جس میں پنجاب کابینہ اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے، وہ بیرون ملک پاکستانیوں اور ملک کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کی مدد کرکے ان کے دکھوں میں شریک ہوں۔واضح رہے کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago