Categories: NewsUrdu News

دریائے چناب میں ڈوبنے والی طالبہ کا ڈراپ سین

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔26 اگست 2018ء) دریائے چناب پرسیلفی بناتے ڈوبنے والی ایف سی کی طالبہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ انیلہ دریائے چناب میں ڈوبی نہیں بلکہ عشق چناب میں ڈوب کرآشنا کے ساتھ فرار ہوگئی تھی،ریسکیو 1122کی ٹیمیں گزشتہ دو روز سے دریا میں لاش کوتلاش کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معلوم ہوا کہ دریائے چناب میں ڈوبنے والی طالبہ انیلہ اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی تھی لیکن گھر والوں نے سمجھا کہ شاید ان کی بیٹی دریا میں ڈوب گئی ہے۔واضح رہے انیلہ کے گھر والوں کے مطابق کہ عید کے دوسرے روز 16 سالہ لڑکی دریائے چناب پر سیلفی بناتے ہوئے دریا میں گر کر ڈوب گئی۔ جس پرریسکیو ٹیم کواطلاع دی گئی توانہوں نے نعش کی تلاش کے کاروائی شروع کی۔ بتایا گیا کہ انیلہ میراں پور سے اپنے والدین کے ہمراہ شہر سلطان کے قریب دریائے چناب پر عید کے دوسرے دن سیر کیلئے آئی۔وہ سیلفی بناتے ہوئے اچانک دریا میں گر گئی اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔انیلہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ دریا میں گر کر ڈوبنے والی ایف سی کی طالبہ دراصل اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔ لیکن گھروالوں کو اطلاع دی گئی کہ انیلا سیلفی بناتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہے۔ جس پران کے ورثاء شدید غم میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے ریسکیو کے ذریعے بچی کی نعش تلاش کرنے کیلئے کاروائی شروع کروائی۔والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب لطیف آباد بچاؤبند یونٹ نمبر4 میں دریائے سندھ کے قریب نہاتے ہوئے چار نودجوان گھیرے پانی میں ڈوب گئے جن میں سے 3کو علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچالیا ، ایک نوجوان 14 سالہ سلمان کی تلاش جاری تھی ، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود اس کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔ ڈوبنے والا نوجوان سلمان حیدرآباد کے علاقے صدر کا رہائشی ہے اور وہ اپنے دیگر تین دوستوں کے ہمراہ بچاؤ بند پر نہانے کیلئے گیا ہوا تھا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago