News

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا دریائے چناب کے مختلف علاقوں کا دورہ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جولائی2022ء) دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان کا دریائے چناب کے مختلف علاقوں کا دورہ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تحصیل مظفرگڑھ میں جوانا بنگلہ سے تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام تک دریائے چناب سے ملحقہ 104 مواضعات کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا ہے،لوگوں کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 12 فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور محکمہ مال کے اہلکار لوگوں کی مدد کےلئے موجود ہیں ان کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں مویشیوں کی ویکسینیشن کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور وہ ہر طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکنہ اونچے درجے کے سیلاب سے نمٹنے کےلئے ریسکیو 1122 سروس نے مکمل تیاریاں کر لی ہیں ریسکیو 1122 نے رنگپور سے ہیڈ پنجند تک 15 کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago