News

دریائے چناب اور دریائے سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 جولائی2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے سبب دریائے چناب اور دریائے سندھ میں ممکنہ متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔تمام متعلقہ اداروں نے اپنا اپنا پلان تیار کرلیا ہے اور سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔یہ بات انہوں نے سیلاب کی صورتحال پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں دریائے چناب میں سیلاب سے آبادیوں،زرعی زمینوں اور انفراسٹکچر کو بچانے کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے۔دوآبہ اور روہاڑی فلڈ بند کو بار بار توڑنے کے بجائے متبادل راستہ بنایا جائے۔پل کے نیچے راستوں کو صاف کیا جائے تاکہ پانی کو راستہ ملے اور پانی کا اخراج پل کے نیچے سے ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں ماہرین سے رائے لی جائے گی اور اعلی احکام کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس پر کام کیا جائے اور ایک مستقل حل نکالا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریائی کٹاؤ سے بچاؤ کے لیے بھی حکمت عملی بنائی جائے اور اس پر ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ دریا کے قریبی علاقوں میں پرائیویٹ املاک کے مالکان کو آگاہ کیا جائے کہ وہ اپنا سامان بالخصوص چناب کنارہ میں لگے جھولے فوری طور پر اتار لیں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ آبیاشی حفاظتی بندوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز ریلیف کیمپوں ک وزٹ کریں۔محکمہ صحت،محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ آبیاشی کے اہلکاروں کی ڈیوٹی کنٹرول روم میں بھی لگائی جائیں تاکہ عوامی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں ابھی پانی کی گنجائش موجود ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پانی کی صورتحال پر نظر ہے اور حفاظتی بندوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل تیمور عثمان، چیف افیسر ضلع کونسل اقبال خاکوانی چیف افیسر میونسپل کارپوریشن حامد رضا،پی ڈی ایم اے سے عرفان سیال، ایکسین آبیاشی حفیظ احمد،ایکسین ہائی وے شاہداحمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago