مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی2022ء) کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشیوں کی وجہ سے دریائے چناب اور دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر دوآبہ فلڈ بند کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ، سپرنٹنڈنٹ انجینئرآبپاشی زاہد حسین مترو، ایکسین آبپاشی حفیظ بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر عثمان انور نے کہا کہ سیلاب سے قبل، سیلاب کے دوران اور سیلاب کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات اپنے اپنے پلان تیار کریں تاکہ وقت پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئرآبپاشی زاہد حسین مترواورایکسین آبپاشی حفیظ بلوچ نے کمشنر کو سیلاب کی موجودہ صورتحال، فلڈ بندوں کی حالت، بریچنگ پوائنٹس، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق اور اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ بھی موجود تھے۔\378
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…