Categories: NewsUrdu News

دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو نے لگا ، تین بستیوں میں کپاس کی فصلیں زیر آب ،لوگوں کی نقل مکانی شروع ،علی پور میں بند میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کی کوششیں جاری

تونسہ/علی پور(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔28جولائی۔2013ء) دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو نے لگا ،دریا سے ملحقہ تین بستیوں میں کپاس کی فصلیں زیر آب آگئیں،لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی،علی پور میں دریائے سندھ کے بند پر پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پانی کی آمد تین لاکھ 48 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 21 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔پانی دریاکنارے آباد بستی بیٹے والی،ملک پور اور اشرف آباد میں داخل ہونے سے کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ادھر علی پور کے علاقے کندائی میں ٹوٹنے والے سرکی بند کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پانی سے 5مواضعات کوٹلہ غلام شاہ ،ملک آرائیں ،ٹبہ بریڑہ ،کندائی اور محل میسن میں 50 گھر زیر آب آگئے۔متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔پانی سے سیکڑوں ایکڑ پر لگی کپاس اور دالوں کی فصل کو بھی نقصان پہنچاہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago