مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی2022ء) دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر پانی کی آمد میں شدید کمی کا سامنا تونسہ بیراج پر پانی کی آمد73 ہزار کیوسک اور خراج 64 ہزار کیوسک رہ گیا ہے،محکمہ آبپاشی تونسہ بیراج کے زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں شدید کمی کا سامنا ہے،اس وقت تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 73 ہزار کیوسک فٹ اور اخراج 64 ہزار کیوسک فٹ ہےجبکہ گزشتہ سال اسی ماہ پانی کی آمد 2 لاکھ کیوسک سے زائد تھی پانی کی کمی کی وجہ سے نہریں بند ہیں جس کی وجہ سےکسانوں کوفصلات کی کاشت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،محمد یعقوب،خیر محمد،زوار اللہ ڈتہ،حاجی نور محمد، چودہری جمال دین اور متعدد دیگر کاشتکاروں نے کہا ہے کہ نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلات کی کاشت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور جو فصلات کاشت ہو چکی ہیں ان پر بھی پانی کی کمی کے نہائت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل دن بدن مہنگا ہو کر ان کی قوت خرید سے باہر نکل گیا ہے،پیٹر انجن کے زریعے فصلات کو پانی دینا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں اور ان کی فصلات کو بچانے کےلئے نہروں میں فوری طور پر پانی چھوڑا جائے اور ڈیزل کو بھی سستا کیا جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…