Categories: NewsUrdu News

دریائے سندھ اور چناب میں پانی کی موجودہ صورتحال کے مطابق مظفرگڑھ کو سیلاب سے خطرہ نہیں، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ یکم جون (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 01 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی موجودہ صورتحال کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہیں، یہ بات انہوں نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دریائے سندھ پر قائم عباس والا بند سمیت دیگرحفاظتی بندوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے اداروں کے سیلاب سے متعلقہ پلان کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ دریا کے راستوں پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے، کمزور فلڈ بندوں او رپشتوں کی تعمیرو مرمت کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائی کیلئے 1122 کی ٹیمیں متعدد بار مشقیں کرچکی ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ حساس مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے، فلڈ بندوں اور پشتوں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے جس کو جلد سے جلد مکمل کرلیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلا ب سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات قابل تحسین ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago