News

دریائے سندھ اور دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی عنان قمر نے کہا ہے کہ دریائے سندھ اور دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں میڈیا کے نمائندگان کو سیلاب کی صورتحال اور ضلعی انتطامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے، جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اس وقت دریائے سند ھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جو درمیانے درجے کے سیلاب تک جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کیلئے اعلانات کرائے جارہے ہیں اور لوگوں کے انخلاء کیلئے پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کیلئے 33ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، تاہم ابھی صرف 11کو فعال کیا گیا ہے تاحال ابھی تک ریلیف کیمپ میں کوئی متاثر سیلاب نہ آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متعلقہ معلومات کیلئے ڈی سی کمپلیکس میں کنٹرول روم بھی قائم ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے اب تک ضلع بھر میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے تاہم حالیہ بارشیوں کی وجہ سے اب تک 12افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

حکومت پنجاب کے ہدایت کی مطابق ان کے خاندان کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سانپ اور کتے کاٹنے کی ویکسین سمیت تمام ضروری ادویات محکمہ صحت کے پاس موجود ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے پاس جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی تمام ویکسین او رادویات موجود ہیں، جانوروں کو لمپی سکن سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جارہی ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago