Categories: NewsUrdu News

دربار پیر امیر جال والہ کے سجاد گان کے مابین تنازعہ ختم ،دربارسے پولیس کی نفری ہٹالی گئی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2017ء) پاک فوج کے ریٹا ئرڈ بریگیڈر ماشاء اللہ خان نے ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کی مدد سے یاد گار مصا لحتی کردار اداکرکے دربار پیر امیر جال والہ مظفرگڑھ کے سجاد گان کے مابین جاری دیرنیہ تنازعہ ختم کرا دیا دربار عالیہ کے معاملات سے متعلقہ تمام فر یقین نے تحریری امن معا ہدہ پر دستخط کردئیے اور ایک دوسرے کیخلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات بھی واپس لینے پر متفق ہو گئے۔امن معا ہدہ پرضلعی افسران اور فریقین کے دستخط ہو تے ہی گزشتہ سال مارچ سے کی گئی دربار کی تالہ بندی ختم کرکے وہاں تعینات پولیس نفری بھی ہٹا لی گئی ہے۔فریقین کے مابین ہو نے والے تحریری معا ہدے کے مطابق دربار کے نو کنال سات مرلہ رقبہ پر مشتمل احاطہ میں سے تمام تجاوزات،دوکانیں اور گھر مسمار کئے جارہے ہیں اور فریقین کے اتفاق را ئے سے تیار کردہ نقشہ کے مطابق لنگر خانہ،مسافر خانہ اور بیت الخلا ء تعمیر کئے جائیں گے۔جبکہ تمام فریقین طے شدہ ایام میں دربار کے عطیات وصول کریں گے اور دربار فنڈ میں جمع کرائیں گے۔معا ہدے پر عملدرآمد کرتے ہو ئے فریقین نے ابتدا ئی طور پر دس لاکھ روپے دربار فنڈ کے بنک اکا ؤنٹ میں جمع کرادئیے ہیں۔امن معا ہدے کے مطابق تمام ناجائز تجاوزات گرانے اور نئی تعمیرات کی نگرانی جام ظفر درگھ کریں گے جبکہ آئندہ کسی قسم کے اختلاف کی صورت میں سردار محمد اصغر ڈوگر،استاد اللہ یار بلوچ اور الطاف حسین بھٹہ کا ثالثی فیصلہ حتمی ہو گا جس کی تمام فریقین پابندی کریں گے۔دربار عالیہ کی آمدن اور عقیدت مندان کے عطیات بینک میں جمع کرا ئے جا ئیں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago