News

خود ساختہ مہنگائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی عنان قمر نے کہا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،پرائس کنٹرول کمیٹی میں اشیاء خوردونوش کی متعین کردہ نرخوں کو مارکیٹ میں یقینی بنایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ نامہ تمام دکاندار نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

پرائس کنٹرول کمیٹی میں تمام تحصیلوں کے نمائندگان کی شرکت کویقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انجمن تاجران سمیت کریانہ ایسوسی ایشن، سبزی فروش، نان بائی، انجمن قصاب، دودھ فروش و دیگر تنظیموں کے نمائندگان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جائے تاکہ ان کی بھی مشاورت شامل حال ہو۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹری رانا گلفام، ڈی او مارکیٹ کمیٹی عدنان احمد، کریانہ ایسوسی ایشن سے نذیر احمداور ریاض صدیقی نے شرکت کی۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago