News

خواجہ فاروق احمد نے اسمبلی میں گرج کر دارالحکومت کی محرومیوں مایوسیوں کے ذمہ داران کو بے نقاب کرکے تاریخ رقم کردی ،خواجہ بلال نزیر قادری

مظفرآباد(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نوجوان متحرک رہنما خواجہ بلال نزیر قادری نے کہا ہے کہ خواجہ فاروق احمد نے قانون ساز اسمبلی میں گرج کر دارالحکومت کی محرومیوں مایوسیوں کے ذمہ داران کو بے نقاب کرکے تاریخ رقم کردی ہے،مظفرآباد کو آثار قدیمہ،قبرستان سے تشبیہ دینے اور پسماندگی کا شکار کرنے والوں کا کچا چٹھا کھول دیا گیا ہے،آزاد کشمیر بھر سمیت تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی تمام محرومیوں کا خاتمہ وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد خان کی قیادت میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جھنڈے تلے دور کر کے رہیں گے،خواجہ بلال نذیر قادری نے کہا کہ تقسیم کا شور مچانے والے اصل میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں صرف چار ماہ کی کارکردگی سے ہی ریاستی وسائل کے چور اوسان خطا کر بیٹھے ہیں،قوم کو نوکر نہیں مالک بنانے کی طرف توجہ ہے،جلد پاکستان سے بھی لوگ کاروبار کی غرض سے آزاد کشمیر کا رخ کریں گے،دارالحکومت کو کاروباری حب بنائیں گے،انھوں نے کہا کہ صحافت کا لبادہ اوڑھ کر زعماء شہر کی پگڑیاں جعلی آئی ڈیز کے ذریعے اچھالنے والوں کے خلاف کمر کس لی ہے جلد ایسے مزموم سازشی عناصر کو منطقی انجام سے دوچار کرنے سمیت شہر بھر اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں عوامی سطح پر بے نقاب کریں گے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago