مظفرگڑھ۔28 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 ستمبر2018ء) ماں بچے کی صحت صحت مند معا شرہ کی ضامن ہے خواتین اور بچوں میں غذائی کمی کے تدارک کیلئے تمام طبقات کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات سی ای او صحت مظفرگڑھ ڈاکٹر صدیق بلوچ نے یکم تا 6اکتوبر تک ہفتہ غذائیت منانے کے سلسلے میں لیڈی ہیلتھ سپر وائزر کی ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں محکمہ صحت اور یونیسیف کے اشتراک سے ہفتہ غذائیت کا اہتمام کیا جارہا ہے، ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرRMNCH مظفرگڑھ کے زیر نگرانی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، یونین کونسل کی سطح پر لیڈی ہیلتھ سپروائرز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے اور تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، دیہی مراکز صحت، بنیادی مراکز صحت میں سکریننگ اورریفرل ڈیسک قائم کرنے کیلئے تمام متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تمام یونین کونسل میں ماں بچوں کی رجسٹریشن کا جائزہ ہیلتھ سیشن کا انعقاداو ر معلوماتی لٹریچر اور لڑکیوں میں ماں کے دودھ پلانے کی ترغیب کے لئے wrist band تقسیم کئے جائیں گے اسکے علاوہ سکول کالجوں میں بچوں اور والدین کو ذاتی صفائی اور غذائیت پر لیکچرز کا اہتمام کیا جائیگا ہفتہ کے دوران دو سے پانچ سال کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں اور تیرہ لاکھ نو عمر بچے بچیوں میں پیٹ کے کیڑے مار گولیاں کھلانا، چھ سے چوبیس ماہ کے پونے دو لاکھ بچوں ملٹی مائیکرونیوٹرینٹ ساشے کی تقسیم پونے دو لاکھ دودھ پلانے والی ماو،ْں کی رجسٹریشن، سکریننگ اور دودھ پلانے میں مسائل کی صورت میں ریفرل چوبیس ہزار شدید غذائی کی کمی کا شکار بچوں کی سکریننگ و علاج معالجہ، اور بیانوے ہزار اوسط غذائی کمی کا شکار بچوں کی سکریننگ اور غذائی ساشے تقسیم ساڑھے چھ لاکھ نوجوان لڑکیوں میں انیمیا کی نشاندہی اور فولاد کی گولیوں بیانوے ہزار کے قریب حاملہ خاتون کی رجسٹریشن?دوران زچگی معائنہ، سات لاکھ کے قریب اہل جوڑوں میں خاندانی منصوبہ سازی کے اشیاء کی فراہمی اور سب سے آخر میں دست کی بیماری کا شکار پانچ سال کے کم عمر بچوں میں زنک اور او آرایس کی تقسیم شامل ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…