Categories: NewsUrdu News

خان گڑھ میں موٹرسائیکل چھیننے والے ڈاکو ناکامی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 نومبر2019ء) خان گڑھ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات ہو گئی ،موٹرسائیکل چھیننے والے ڈاکو ناکامی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔تفصیل کے مطابق خان گڑھ کے نواحی موضع گجوائن میں نامعلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے سابق ممبر ضلع کونسل ساجد محمود خان کے ملازم حاکم ولد اللہ ڈیوایا سے گن پوائنٹ پرنماز عشاء کے وقت موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر موٹرسائیکل نزدیکی نالے میں گرگئی ناکامی پر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے کے باوجود خان گڑھ پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی جبکہ ایک ہی رات میں ڈاکوؤں کی یہ چوتھی واردات تھی اس سے قبل ڈاکوؤں نے قومی شاہراہ پر واقع منڈاچوک پر واردات کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات قومی شاہراہ پر واقع دائے والی ماڑی میں کی گئی جہاں ڈاکوؤں نے دکاندار کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور انہی ڈاکوؤں نے بعدازاں چمن پر بھی ڈکیٹی کی واردات کی جبکہ خان گڑھ پولیس ایک واردات پر پہنچتی تو دوسری واردات کی اطلاع مل جاتی جبکہ دوسری واردات پر پہنچتی تو تیسری واردات کی اطلاع مل جاتی اسی طرح ڈاکوؤں نے خانگڑھ پولیس کو چکرا کر رکھ دیا جبکہ وارداتوں کی اطلاع ملتے ہی دکانداروں نے اپنی اپنی دکانیں بند کر کے گھروں میں چھپ گئے تاجروں نے نااہل ایس ایچ او خان گڑھ سلیم جتوئی کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے تحفظ دلانے کیلئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

5 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

6 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago