Categories: NewsUrdu News

خان گڑھ میں رمضان بازار لگایا جائے گا ،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی حکومت پنجاب کی ہدایت اور پالیسی کے مطابق خان گڑھ میں رمضان بازار لگایا جائے گا .جہاں اشیاء خوردو نوش سمیت سبزی، پھل ، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی۔یہ بات انہوں نے رمضان بازارکے قیام کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی خان گڑھ میں مرکزی انجمن تاجران خان گڑھ کے ساتھ ایک میٹنگ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خردو نوش مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر رمضان بازار میں دستیاب ہوں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازار میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گا۔خان گڑھ رمضان بازار میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، معیاری اشیاء خوردو نوش، سبزی، پھل، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گےانہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی خان گڑھ طاہر شاہ ،مرکزی صدر انجمن تاجران شیخ رضوان افضل، شیخ عامر، سید عامر شاہ کے علاوہ خان گڑھ کے دوکانداروں نے شرکت کی اور خان گڑھ رمضان بازار میں سٹال لگانے میں بھر پور دلچسپی کا اظہارکیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago