Categories: NewsUrdu News

حکومت کرونا وائرس کے تدارک کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سی ای او صحت مظفرگڑھ بدھ 4 مارچ 2020 13:55

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2020ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کے تدارک کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اس سلسلہ میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے حکومت کے تعاون سے مظفرگڑھ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے کرونا وائرس کے تدارک کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں اب تک ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال تسلی بخش ہے عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کے خاتمے کیلئے ذرائع ابلاغ مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے، لہذا ڈاکٹرز ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی مریض میں کرونا وائرس سے ملتی جلتی کیفیات کی بنا پر اپنی رائے دینے سے اجتناب کریں۔قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرؤف نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق شرکاء کو مکمل آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ ماسک کی ضرورت عام افراد سے بڑھ کرکرونا وائرس سے متاثرہ مریض کیلئے ضروری ہے، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ہاتھوں کو متعدد بار دھویا جائے اور ہاتھ ملانے سے گریز نزلہ زکام کی صورت میں عوامی اجتماعات میں غیر ضروری طور پر شرکت نہ کی جائے۔ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ نے بتایا کہ ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے اور ڈاکٹر شعیب امین کو فوکل پرسن متعین کیا گیا ہے۔ سیمینار میں ڈاکٹر حسن رضا صدر پی ایم اے ڈاکٹر رفیق قریشی ڈاکٹر یوسف لغاری سپیشلسٹ ڈاکٹرز ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز عدنان لغاری میڈیا کوارڈینیٹر نرسز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago