News

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا اہم فریضہ ہے ،سید موسیٰ رضا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا اہم فریضہ ہے جس کے ادائیگی میں کوئی کسر انہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والوں کو وارننگ دینے کی بجائے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔

انھیں گرفتار کروایا جائے اور ان کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ایسے افراد کی فہرست مرتب کریں جو مہنگائی کرنے اور مہنگی اشیا بیچنے کے ذمہ دار ہیں، اس سلسلے میں سپیشل برانچ کی خدمات حاصل کی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چارج سنبھالتے ہی پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہونے والے پہلی میٹنگ میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض جتالہ۔ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک،اسسٹنٹ کمشنر علی پورمبین احسن، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شہزاد، ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ڈسٹرکٹ آفیسر اندسٹری رانا گلفام، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ 

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور دکانوں کے مسلسل دورے کریں۔ قیمتیں چیک کریں۔ ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام منڈیوں میں اپنی نگرانی میں نیلامی کا عمل مکمل کروائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ناجائزمنافع نہ لیا جاسکے۔ 

انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور حکومتی ہدایات کے بارے میں پینا فلیکس نمایاں جگہوں پر لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ میں ملوث دکانداروں کو وارننگ دینے کی بجائے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی سمیت اشیاء خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی عوام کو سرکاری نرخوں کے مطابق فراہمی کی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سہولت بازاروں میں تمام اشیاء عام بازاروں کی نسبت کم ہونی چاہئیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago