News

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام ترقیاتی سکیموں میں شفافیت اور معیار ہماری اولین ترجیح ہے،سید موسیٰ رضا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام ترقیاتی سکیموں میں شفافیت اور معیار ہماری اولین ترجیح ہے،ترقیاتی پراجیکٹس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،غیرمعیاری میٹریل کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائیگا۔ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی اشرف خان رنداور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا نے کی۔

اجلاس میں مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محترمہ انعم حفیظ،ضلعی صدر پاکستا ن تحریک انصاف ملک عامر ارائیں،عبدالقادر سنانواں اورسردار نعیم خان چانڈیہ سمیت محکمہ تعمیرات ہاؤسنگ،پنجاب ہائی وے،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صحت اورتعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام ترقیاتی سکیموں میں شفافیت اور معیار ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی پراجیکٹس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غیرمعیاری میٹریل کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کریں ان پرایکشن لیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اہل کار کسی بھی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو اپنا شعار بنائیں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائیں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اور سستی دکھانے والے افسران کی ضلع میں جگہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پیغام بالکل واضح ہے کہ جو افسر اور اہلکار کام نہیں کر یگا وہ اپنی سیٹ پر نہیں رہے گا۔ 

مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہاکہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کرانے والے ادارے مستعدی اور جاں فشانی سے کام کریں تاکہ تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ شہرکی بہتری کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے پراجیکٹ کو جلد شروع کیا جائے۔صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری اشرف خان رند نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں پر کا م کی رفتار سست ہے تاخیری حربے استعمال کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے تمام متعلقہ افسران اور انجینئر ز عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور اپنے فرائض تن دہی سے سر انجام دیں۔ 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین نے اجلاس کو ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں ضلع مظفرگڑھ کی 144سکیموں میں سے 137سکیموں کی منظوری ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یو نیورسٹی آف مظفرگڑ ھ،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو ٹ ادو،سپیشل ایجوکیشن سنٹر شہر سلطان اورچاکر اعظم فلائی اوور کوٹ ادو جیسے منصوبوں کی منظوری کا عمل جاری ہے یہ میگا منصوبے بھی جلدمنظور ہو جائیں گے۔ 

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی جلد منظوری لیں تاکہ ان پر کام شروع کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آئندہ اہم اجلاسوں میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان اپنی شرکت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔عوامی نمائندوں کی طرف سے مطالبے پر انہوں نے کہا مہنگائی کنٹرول کر نے کے حوالے سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرصاحبان فیلڈ کے دورے کریں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے پنجاب ہائی وے کے حکام کو ہدایت کی کہ علی پور مظفرگڑھ روڈ جہاں جہاں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں اسکی مرمت کی جائے اور جن علاقوں میں مقامی رہائشیوں نے سیوریج کاپانی چھوڑرکھا ہے اسے بند کروایا جائے اور سڑک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago