Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر جمعہ کے روز باقاعدگی سے کھلی کچہری لگائی جارہی ہے، اے ڈی سی ریونیومظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر جمعہ کے روز باقاعدگی سے کھلی کچہری لگائی جارہی ہے جس میں ضلع کے دور دراز کے دیہی علاقوں سے سائلین اپنے مسائل لے کر آتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کرتے ہیں، یہ بات انہوں نے ضلع کونسل میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سننے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کھلی کچہری میں اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہیں تاکہ سائل کے درخواست پر فوری کاروائی کو یقینی بنایا جائے ، میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگیوں کی درخواست پر اے ڈی سی ریونیو عطاء الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت سے ملنے والی گرانٹ سے ترجیح بنیادوں پر تمام پینشنرز کے واجبات ادا کئے جائیں، جس پر چیف آفیسر بلدیہ مظفرگڑھ ذوہیب حمید نے بتایا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے گرانٹ مل گئی ہے تاہم ابھی رقم آن لائن نہیں ہوئی ہے تمام کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جونہی ہی رقم آن لائن ہوگی تمام پینشنرز کے واجبات ادا کردئیے جائیں گے،کھلی کچہری میں محکمہ تعلیم میں لیڈی ٹیچر کے باہم تبادلے اور پرائمری سکول میں ایل ای ڈی کی چوری کی درخواست دی گئی ، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہو ر حسین بھٹہ سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago