Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب کسانوں کی بہتری کے لئے نئی اور جدید اصلاحات لارہی ہے،صوبائی مشیر زراعت

مظفرگڑھ۔11 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کسانوں کی بہتری کے لئے شعبہ زراعت میں نئی اور جدید اصلاحات لارہی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو سستی اور معیاری کھاد، بیج اور ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، یہ بات صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے علی آباد میں ملک اعجاز حسین بدھ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب گنے کی کاشتکاروں سے آگاہ ہے سابقہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی زیاتیوں کا زالہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے وہ ہر وقت موجود ہیں ، عوام کی حکومتی اداروں سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی میں شامل ہے، قبل ازیں ملک خیر محمد بدھ نے اپنے خطاب میںکہاکہ زراعت کی بہتری اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب اور بروقت قیمت اد ا کی جائے ، تقریب میں ملک اعجاز حسین بدھ نے بھی خطاب کیا، استقبالیہ میں یونین کونسل فاضل کالرو، گل والا اور بدھ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، شرکاء نے حکومت پنجاب کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات جس میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، صاف اور سرسبز پاکستان اور سادگی مہم شامل ہیں کو سراہا، اس موقع پر صوبائی مشیر زراعت نے لوگوں کے انفرادی مسائل بھی سنے اور ان نے حل کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو حل کرنے کی ہدایت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago