مظفرگڑھ۔11 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کسانوں کی بہتری کے لئے شعبہ زراعت میں نئی اور جدید اصلاحات لارہی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو سستی اور معیاری کھاد، بیج اور ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، یہ بات صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے علی آباد میں ملک اعجاز حسین بدھ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب گنے کی کاشتکاروں سے آگاہ ہے سابقہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی زیاتیوں کا زالہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے وہ ہر وقت موجود ہیں ، عوام کی حکومتی اداروں سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی میں شامل ہے، قبل ازیں ملک خیر محمد بدھ نے اپنے خطاب میںکہاکہ زراعت کی بہتری اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب اور بروقت قیمت اد ا کی جائے ، تقریب میں ملک اعجاز حسین بدھ نے بھی خطاب کیا، استقبالیہ میں یونین کونسل فاضل کالرو، گل والا اور بدھ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، شرکاء نے حکومت پنجاب کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات جس میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، صاف اور سرسبز پاکستان اور سادگی مہم شامل ہیں کو سراہا، اس موقع پر صوبائی مشیر زراعت نے لوگوں کے انفرادی مسائل بھی سنے اور ان نے حل کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو حل کرنے کی ہدایت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…