Categories: NewsUrdu News

حکومت پنجاب کا تمام ترقیاتی سکیموں کا ایک فیصد شجر کاری کے فروغ پر خرچ کرنے کا فیصلہ

مظفر گڑھ۔12 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام ترقیاتی سکیموں کا ایک فیصد شجر کاری کے فروغ پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کا ترقیاتی بجٹ 3 ارب روپے ہے اس بجٹ کا ایک فیصد ضلع بھر میں درخت لگانے اور انکی حفاظت پر خرچ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کے مستقبل کے معمار ہیں طلبہ کو چاہیے کہ وہ ملک میں ماحول کی بہتری کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کی شرکت کے بغیر کوئی مہم اور تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتیہوئے کیا. تقریب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل خلیل الرحمن فاروقی اور دیگر اساتذہ اور طلبہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے درختوں کی بقا اور ان کی حفاظت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری میں اضافہ کیا جانا چاہیے کیونکہ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے عالمی حدت میں روز بروز خطرناک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جنگلات کی کمی سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔پرنسپل خلیل الرحمن فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو درختوں کی اہمیت بارے شعور دینے کیلئے ایسی تقریبات کا اہتمام بہت ضروری ہی. انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے طلبہ اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں میڈیا بھی عوام کو شجر کاری کی اہمیت کے بارے آگاہی فراہم کرنے میں کردار ادا کرے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago